سراج الحق

مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے نتیجے میں اس وقت مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گونگی، عوام کی چیخ و پکار پر بہری اور ملکی مسائل پر اندھی ہو چکی ہے۔ گوادر اور بلوچستان کے مسائل پر حکومت کو صرف نوٹس کی روایت تبدیل کرنا ہوگی۔ قوم نعروں، وعدوں اور اعلانات کی بجائے عملی اقدامات چاہتی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور نااہلی سے ملک میں مڈل کلاس ختم ہورہی ہے، غریب اور امیر کا فاصلہ بڑھ رہا ہے، جو کسی بھی معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔ حکومت نے قرضوں کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کے ظالمانہ شرائط کا بھاری بوجھ عوام پر لاد دیا ہے، جس کو اٹھانے کی سکت اب اس قوم میں نہیں ہے۔ بجلی، گیس، پٹرول ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے