شہباز شریف مولانا

مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنے سے متعلق مشاورت کی گئی اور عدلیہ کےحالیہ فیصلوں، اقدامات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سخت فیصلے کرنے کی رائے دی۔ ملاقات کے دوران اتفاق ہوا کہ مشکل فیصلے لینے کیلئے پارلیمنٹ سے رہنمائی جاری کرھیں گے۔

ملاقات کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے حکومت کو اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا مشورہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے