یوسف رضا گیلانی

موجودہ مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے حالات گھبمیر ہیں، حل صرف ایک ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے جیلیں اور طویل جلاوطنی کاٹی، بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی، بینظیر بھٹو نے نوازشریف کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا، دونوں رہنماوں نے مل کر جمہوریت کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ ہم ملک میں پارلیمانی نظام کو واپس لائے، آصف زرداری نے اختیارات پارلیمان کو دیئے، اس وقت ملک کے حالات گھبمیر ہیں، حل صرف ایک ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں، ہمارا فوکس صرف اور صرف معیشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے