آصف زرداری

ملک سے غربت، جہالت اور عدم برداشت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب کو ملک سے غربت، جہالت اور عدم برداشت کے رویوں کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے عید پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، عید کا دن ہمیں قربانی، صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں غریب اور معاشی طور پر کمزور بھائیوں کو بھی شریک کیا جائے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بھارتی جبر کے شکار کشمیری بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو یاد رکھا جائے، اس موقع پر وطن کے ان بہادر بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں جو دن رات دھرتی کی حفاظت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ان شہیدوں کو بھی یاد رکھا جائے جنہوں نے وطن اور قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے