شہباز شریف

منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف 6 سے 8 اپریل کو سعودی عرب کادورہ کریں گے، منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کایہ پہلا غیرملکی دورہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عمرے کی ادائیگی کریں گے، مسجد نبوی میں حاضری دیں گے وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے سینیئر وزراء وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات اور اقتصادی امور بھی سعودی عرب جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر خزانہ سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے۔ سعودی عرب کو ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔

واضح رہے اس سے قبل وزارت خزانہ کی طرف سے سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے