بلاول بھٹو

ممکنہ بارشوں میں صوبائی حکومت مؤثر کردار ادا کرے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت کو بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے رین ایمرجنسی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ برسات کے پانی کی فوری نکاسی کے ساتھ ساتھ انتظامیہ سندھ کے بڑے شہروں میں ٹریفک کے بہتر انتظامات کرے تاکہ شہری اپنی منزل پر فوری پہنچ سکیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ سندھ بھر کے شہری ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر غیرضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں آنے والے زائرین کا خصوصی دھیان رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جھل مگسی اور خضدار کے پہاڑی سلسلے سے سندھ میں ممکنہ طور پر آنے والے برسات کی پانی کی نکاسی کا پیشگی انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے