عطا تارڑ

ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آتی جا رہی ہے جب کہ سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کا اعلان ہونے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرپا اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے۔ ہمیں قرض نہیں تجارت چاہیے۔ پاکستانی قیادت نے دورۂ سعودی عرب کے دوران امداد کے بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اور نظام کو مزید بہتر کرنے کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھیں گے۔ حکومت اس سلسلے میں نجکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے