مریم اورنگزیب

ملک میں مہنگائی کے اصل مجرم عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  وزیر اعظم عمرا ن خان کو ملک میں بڑھتی مہنگائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا کچن اے ٹی ایمز چلاتے ہیں، منہگائی26 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے مجرم عمران صاحب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے معیشت تباہ کی اور اب معیشت بہتر دکھانے کے لیے اشتہاری مہم چلا رہے ہیں، عمران صاحب نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی معاشی بہتری صرف سوشل میڈیا پر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اشتہاروں سے معیشت کی تباہی، بےروزگاری میں بہتری نہیں آسکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اعداد وشمار الفاظ کا گورکھ دھندا ہیں جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ جعلی اعداد و شمار منہگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے