سردار تنویر الیاس

عمران خان سازش کے تحت فوج اور آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے۔ سردار تنویر الیاس

اسلام آباد (پاک صحافت) سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ عمران خان سازش کے تحت فوج اور آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے باعث لانگ مارچ 2 دن آگے کی درخواست پر عمران خان نےکہا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔

سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے 2 دن قبل تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسی سازش کی کڑی تھی، ہم نے عمران خان سے کہا آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، مارچ 2 دن آگے کریں تو عمران خان نے کہا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے وقت عمران خان چاہتے تھے فوج اسے ناکام بنائے، فوج نے اس ساری صورتحال میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے پارٹی میٹنگ میں کہا اب فوج مخالف بیانیہ بنانا ہے۔ چند دن بعد کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر اپنی فوج کو میرجعفر اور میرصادق جیسے القابات سے نوازا گیا۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف جذبات بھڑکا رہے ہیں۔ سلیپر سیلز کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملے کرائے جارہے ہیں، عمران خان کے دور حکومت میں بدترین گورننس رہی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے