سراج الحق

ملک میں الگ الگ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں الگ الگ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، ایک ساتھ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم ایسے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس میں دھاندلی نہ ہو۔ ہم ایک ایسی تاریخ چاہتے ہیں جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الگ الگ انتخابات کا نتیجہ قوم کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا، سیاسی افراتفری اور آئینی بحران کی وجہ سے ہماری معیشت خراب ہو رہی ہے۔سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اداروں سمیت غریب آدمی پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے، لوگوں کے پاس کھانے کے ذرائع ختم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی سے عوام متاثر ہو رہے ہیں، الیکشن کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں ہے، ہم ایک ایسی تاریخ چاہتے ہیں جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔مخلصانہ تجویز دیتے ہیں کہ مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومتیں قائم ہوں، سیاسی جماعتیں مل کر الیکشن کی تاریخ طے کریں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے