اجلاس

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت منعقد ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی نے امن دشمنوں کے خلاف سخت کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ، مریم اورنگزیب سمیت سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے خصوصی دعوت پرشریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ برتنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے