جلوس عزا

شہداء کربلا کا چہلم، ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد

کراچی (پاک صحافت) آج ملک بھر میں شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا اور ماتمی جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔  ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے نشتر پارک سے مجلس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہو گا جو اپنے روایتی مقرر کردہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پزیر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کےدوسرے بڑے شہر اور صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں بھی شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر مجالس برپا کی جا رہی ہیں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر لاہور بھر میں بالخصوص مرکزی جلوس کی گزر گاہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس کمیٹی چوک امام بارگاہ عاشقِ حسین سے برآمد ہو گا، جبکہ ملتان میں شہدائے کربلا کے چہلم کے 9 جلوس برآمد ہوں گے اور 28 مجالس منعقد کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی انداز میں ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے