مفتی عبدالشکور

مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حاجی قدرت اللّٰہ کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مدعی کے مطابق 8 بج کر 22 منٹ پر مولانا میرے گھر سے پارلیمنٹ لاجز کے لیے نکلے، رات 10 بجے میرے باورچی کو سرکاری ڈرائیور نے حادثے سے آگاہ کیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مفتی عبدالشکور اپنی سرکاری گاڑی خود چلا کر لے جا رہے تھے، ڈبل کیبن نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کیا۔

واضح رہے کہ متن میں یہ بھی لکھا ہے کہ مفتی عبدالشکور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہِ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی۔ حادثے کے بعد مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے