عاصم منیر

مظلوم بننے والے 9 مئی کے اصل لیڈروں کا اب احتساب ہوگا۔ آرمی چیف

لاہور (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مظلوم بننے والے 9 مئی کے اصل لیڈروں کا اب احتساب ہوگا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ کی آمد پر کور کمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، سپہ سالار نے مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کے لیے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کررہے ہیں، دشمن مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

جنرل عاصم منیر نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا، دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے