شرجیل میمن

عمران خان کو ایک بار پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایک بار پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو شوق ہے تو آج ہی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑدیں۔ عمران خان کواسمبلیاں توڑنے سے متعلق کس بات کا انتظار ہے؟ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے جون میں ہی پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ صوبے کا وزیراعلی عمران خان کے غیرسیاسی ایڈوینچر پورے کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستان کو سیاست کے نام پر انتشار نہیں بلکہ وسیع تراتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا، اب جو کچھ بچ گیا ہے، اس کو بھی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے