ایمل ولی خان

پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہ تھا اس لئے عمران خان خود الیکشن لڑ رہا ہے۔ ایمل ولی خان

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہ تھا اس لئے عمران خان خود الیکشن لڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے این اے 31 کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بدامنی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور امن کی صورت حال خراب ہوتی جارہی ہے جبکہ پورے صوبے کے لوگ امن کی خاطر نکلے ہیں۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا میں کسی کو بھی نقصان پہنچا تو ہم صوبائی حکومت پر ایف آئی آر درج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام سیاسی پارٹیوں کا ایک ہونا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، ضمنی انتخابات مہم میں جے یو آئی، پی پی پی اور اے این پی کے کارکنان مل کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ اے این پی کے رہنماؤں نے اس مٹی کی امن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے