مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شیخ رشید پر طنز کے تیر چلا دیے

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی وزیر شیخ داخلہ شیخ رشید پر طنز کے تیر چلا دیئے۔ ذرائع کے مطابق مرتضی وہاب نے شیخ رشید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا نام تبدیل کرکے شیخ رشید ایکسپریس رکھ دینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ذیشان حیدر پارک کا افتتاح کیا،  اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا وعدہ نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ حکومت سندھ سے 13 برسوں کی کارکردگی کا حساب مانگا جاتا ہے لیکن یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ غیر قانونی تعمیرات سمیت شہر کی تباہی میں کس کس نے حصہ ڈالا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کے ایم سی کی ترجیح شہر کی صفائی اور پارکوں کی تعمیرِ نو ہے، سڑکوں کی مرمت کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے، کچھ عرصے میں بہتری نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشیر میمن

ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیر میمن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے