اشیاء مہنگی

متعدد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کی ضرورت کی متعدد اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد عوامی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں دالوں، گوشت، دودھ، روٹی کی سرکاری قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کرنے کے لئے نئی اضافہ شدہ قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا موٹی 155 روپے، دال چنا باریک 140 روپے کلو، سفید چنا موٹا 200 روپے، سفید چنا باریک 185 روپے، دال مونگ 155 روپے، دال مسور 200 روپے، دال مسور باریک 220 روپے، دال ماش دھلی 260 روپے، دال ماش باریک 280 روپے، چاول 140 روپے، چاول ایری 70 روپے، دودھ 130 روپے لٹر، دھی 140 روپے، چھوٹا گوشت 1200 روپے، بڑا گوشت 600 روپے کلو، روٹی پتیری 10 روپے روٹی اور خمیری 13 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی دارلحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایک کلو دودھ اور دہی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایک کلو دودھ کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 115 روپے اور ایک کلو دہی کی قیمت 120 روپے سے بڑھ کر 135 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دال ماش کی فی کلو قیمت 215 سے بڑھا کر 235 روپے، دال مسور کی فی کلو قیمت 205 سے بڑھا کر 220 روپے اور چاول کی فی کلو قیمت بھی بڑھا کر 115 روپے فی کلو سے 130 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے