مریم اورنگزیب

آئین شکنی اور غنڈہ گردی کے بعد آئین کے تقاضوں کی بات عمران صاحب کی سیاسی منافقت ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین  کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین شکنی اور اوپر سے غنڈہ گردی کرنے کے بعد آئین کے تقاضوں کی بات عمران صاحب کی سیاسی منافقت ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ  کسے دھوکہ دے رہے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو آئین شکنی کے اوپر غنڈہ گردی قرار دے دیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب نے قومی اسمبلی میں جو شرمناک تماشا کیا، اسی کو پنجاب میں دوہرایا، قومی اسمبلی میں کی جانے والی آئین شکنی اور غنڈہ گردی پنجاب میں بھی دوہرائی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ تو دن کے اجالے میں آئین کو پامال کرتے اور غنڈہ گردی کرتے ہیں، آئین شکن کے منہ سے آئین کی بات؟ کچھ شرم کریں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ توہین عدالت کے مجرم عدالت سے نوٹس لینے کی اپیلیں کس منہ سے کر رہے ہیں؟ پہلے گھوسٹ انتخاب سے مجرم کٹھ پتلی عمران صاحب پاکستان پر مسلط ہوئے، پھر آئین شکنی کرکے دوہرا آئینی جرم کیا۔ عمران صاحب اپنے فسطائی سیاہ کردار کو دیکھیں جس کی تاریخ ہمیشہ مذمت کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے