نواز شریف

لیگی رہنما نے اپنی تمام گاڑیاں، جائیداد و دیگر اثاثہ جات نوازشریف کے نام کردیئے

لاہور (پاک صحافت) لیگی رہنما نے اپنی تمام گاڑیاں جائیداد و دیگر اثاثہ جات نواز شریف کے نام کردیئے ہیں۔ جس کا اعلان میاں محمد نواز شریف نے بذات خود ایک اجلاس کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے دوران لیگی قائد نے سٹامپ پیپر لکھی ہوئی تحریر پڑھی جس میں کہا گیا کہ میں عباس انصاری ولد محمد اقبال اپنی تمام پراپرٹی، گاڑیاں و دیگر اثاثہ جات اپنی مرضی و خوشی سے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔ جس کے بعد ہال میں موجود لیگی رہنماؤں نے تالیاں بجاکر لیگی رہنما عباس انصاری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران مریم نواز نے عباس انصاری سے سوال کیا کہ وجہ تو بتائیں آپ ایسا کیوں کررہے ہیں، جس پر لیگی رہنما نے جواب دیا کہ میں میاں محمد نواز شریف سے بے لوث محبت کرتا ہوں، جس پر لیگی قائد نواز شریف نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آبدوز

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

اسلام آباد (پاک صحافت) چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے