کامران ٹیسوری

لیاری کے تمام گراؤنڈز کو بہتر بنانے کی ذمے داری میری ہے، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ لیاری کے تمام گراؤنڈز کو بہتر بنانے کی ذمے داری میری ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انجینئرز اس شہر کو صحیح کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ پانی موجود ہے اور ہر گھر میں آ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے لیاری میں بچوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گورنر الیون اور لیاری الیون کا میچ رکھوں گا اور خود بھی کھیلوں گا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ درخواست کروں گا کہ کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے کر دیں۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ سحری کے لیے گلشنِ معمار بھی گئے اور انہوں نے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور دعائے مغفرت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے