سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن، دہشت گردوں کی فرار ہونے کی کوشش ناکام

لکی مروت (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت میں انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا  کہ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا، منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے ایک گاڑی فراہم کی گئی،

واضح رہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی، سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مانیٹرنگ کی گئی، مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے