شرجیل میمن

عمران خان کا گرفتاری نہ دینا قانون کے منہ پر تمانچہ ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا گرفتاری نہ دینا قانون کے منہ پر تمانچہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالتی احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ عمران خان کی طرف سے عدالتی احکامات کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے عدالتی احکامات نہ ماننے کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ اگر آج عمران خان گرفتار نہ ہوئے تو کل کوئی عدالتی احکامات پر گرفتاری نہیں دے گا۔ اگر عمران خان نے غلط کام نہیں کیا تو لوگوں کو کیوں جمع کر رہے ہیں، لاڈلے کے لیے الگ قانون بلکہ کوئی قانون ہی نہیں ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور عام آدمی کے لیے قانون یکساں نہیں، اس لاڈلے کے ساتھ ہمیشہ قانون سے ماورا برتاو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو کسی سیاسی مقدمے میں نہیں توشہ خانہ چوری کے کیس میں بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے