چوہدری سرور

ق لیگ کل اسرائیل کے غزہ پر حملوں کیخلاف احتجاج کریگی، چوہدری سرور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ق کی جانب سے کل اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قبلۂ اوّل کی آزادی کے لیے عوام فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، فلسطین کے مظلوموں کے لیے ادویات کی فراہمی اور پانی تک بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام سرور نے کہا کہ اسرائیلی ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔چوہدری سرور نے یہ بھی کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق کے لیے دنیا بھر میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ دوسری جانب اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیرِ خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا یو این جنرل اسمبلی کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کو ایسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کے ساتھ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے