ٹک ٹاک

چینی ایپ Tik Tok نے ’کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ‘ رپورٹ کے نتائج شیئر کر دیئے

بیجنگ (پاک صحافت) چینی ایپ نے ’کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ‘ رپورٹ کے نتائج شیئر کیے، جس میں 2021 کی دوسری سہ ماہی میں پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے والے مواد کے حجم اور نوعیت کی تفصیلات شامل ہیں۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ اپریل سے جون تک عالمی سطح پر 8 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئیں، جو اپ لوڈ کیے گئے تمام مواد کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان ویڈیوز میں سے 93 فیصد کے خلاف پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر جبکہ 94.1 فیصد کے خلاف صارف کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ایکشن لیا گیا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ہٹائے گئے مواد میں سے 87.5 کو کسی صارف نے نہیں دیکھا تھا۔ ٹک ٹاک کے مطابق ہٹائے جانے والی ویڈیوز میں سے 73.3 فیصد ہراسانی اور دھمکانے جیسے مواد کو فروغ دینے جبکہ 72.9 فیصد نفرت آمیز رویے پر مشتمل تھیں جنہیں رپورٹ کیے جانے سے قبل ہٹایا گیا، یہ تعداد رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 66.2 فیصد اور 67 فیصد تھی۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر پاکستان میں متعدد بار پابندی لگائی گئی ہے اور یہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اب بھی بلاک ہے۔ پاکستان میں ایپ پر پہلی بار پابندی اکتوبر 2020 میں لگائی گئی تھی اور پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ایپ پر فحش و غیر اخلاقی مواد کی شکایات کے بعد لیا گیا۔ بعد ازاں ٹک ٹاک انتظامیہ نے لاکھوں نامناسب مواد پر مبنی ویڈیوز ہٹانے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سروس بحال کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے