رانا ثناءاللہ

حکومت کی اولین ترجیح انسانی زندگیوں کو بچانا ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح انسانی زندگیوں کو بچانا ہے، جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں ترک وزیر داخلہ نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور ترکی کی طرف سے ہنگامی انسانی امداد پر بات چیت کی۔ ترک وزیر داخلہ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث انسانی اور مالی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

ترک وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، تمام شعبوں میں امدادی امداد میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے سیلاب زدگان کی ہنگامی مدد کرنے پرترک صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا جبکہ رانا ثناءاللہ نے سیلاب کی صورتحال پر ترک وزیر داخلہ کی ہمدردی اور تشویش پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان نے کہا کہ امدادی سامان خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔ خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء امدادی سامان میں شامل ہیں، سیلاب زدگان کیلئے 10,000 خیمے، 3,000 فوڈ بکس اور 1,000بچوں کی خوراک کے ڈبے ارسال کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے