کامران ٹیسوری

عوام گیس کے بل گورنر ہاؤس میں جمع کرا دیں۔ گورنر سندھ کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عوام گیس کے بل گورنر ہاؤس میں جمع کرا دیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈی سوئی گیس نے 1 ہفتے میں گیس کی فراہمی کا یقین دلایا ہے، گیس کے مسائل حل نہیں ہوسکتے تو بل کو صفر کیا جائے۔ ہر صاحب اختیار کو عوام کے درمیان جانا چاہیے، صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا، تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں، میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے، عیدالفطر کے بعد 50 ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ون پلس ون فارمولے کے ذریعے کئی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے