حمزہ شہباز

عوام کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی مقررہ کردہ نرخوں پر یقینی بنائی جائے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں کاشت کار کو سہولت اور عوام کو اشیاء ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے لئے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بینک آف پنجاب سے بھی مشاورت کی جائے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لئے پنجاب بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کی تشکیل نوکا فیصلہ بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیوں میں بہترین ہیومن ریسورس کو انڈکٹ کیا جائے، زرعی شعبے میں ریسرچ کے بغیر پیداوار میں اضافہ محض خواب ہے۔ آنے والے دنوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کیلئے امپورٹ کے لئے بر وقت اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے