حافظ حمداللہ

عارف علوی ثابت کریں کہ وہ آئین کے تابع ہیں یا عمران خان کے؟۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عارف علوی پہلے یہ ثابت کریں کہ وہ آئین پاکستان کے تابع ہیں یا عمران خان کے حکم کے؟ اس کے بعد مذاکرات کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی کا تمام سیاسی قیادت کو مذاکرات کی دعوت یا مشورہ مضحکہ خیز ہے۔ عارف علوی پہلے یہ عملاً ثابت کریں کہ وہ صدر پاکستان ہیں یا عمران خان کے ٹائیگر؟۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ فیصلے میں بھی الیکشن کمیشن نے انہیں جھوٹا ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی ثابت کریں کہ وہ آئین پاکستان کے تابع ہیں یا عمران خان کے حکم کے؟۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے