بلاول بھٹو

عوام مجھے وزیراعظم بنائیں بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کروں گا۔ بلاول بھٹو

ڈیرہ مراد جمالی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام مجھے وزیراعظم بنائیں 10 نکات پر عمل کر کے بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم 8 فروری کو اپنا حق چھینیں گے، ایک شخص کو آپ نے تین بار وزیراعظم بنایا، اور آج اس شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کیا آپ (عوام) ایک بار پھر ن لیگ کا وہی وزیرخزانہ دیکھنا چاہتے ہیں؟۔ چاروں صوبوں کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کے کردار سے خوش نہیں، پاکستان کے عوام یہ فیصلہ نہیں مانتے، پاکستان کے عوام کسی کےغلام نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ خارجہ سطح پر پاکستان کیخلاف سازش ہورہی ہے، پاکستان کے لوگ عوامی حکومت چاہتے ہیں، پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ دہشت گرد بھی سر اٹھا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی گھبرانے والی نہیں، ہم میدان میں کھڑے ہیں، ہم نے ضمنی انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہم عام انتخابات میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہیں ڈبل کرکے دکھاؤں گا، منتخب ہو کر نصیرآباد میں یونیورسٹی بناؤں گا۔ میں اب سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنا کر دے رہا ہوں، ہمارے سیلاب متاثرین آج تکلیف میں ہے، بے نظیر کسان کارڈ بنا کر کسانوں کو ریلیف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے