ثاقب نثار کے صادق اور امین نے خیراتی پیسوں کی چوری کا اعتراف کر لیا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثاقب نثارکے صادق و امین نےشوکت خانم کے 3 ملین  ڈالر خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کیا، دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وز یراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خواجہ آصف پر ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران دیے گئے ان کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے لیے زکوٰۃ کے پیسے دیے، ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے نہیں دیے تھے، لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جھوٹا، فراڈیہ،  توشہ خانہ اور زکوٰۃ چورکہتا ہے توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا، ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیاتو کیا ہوا، 5 قیراط کا ہیرا ہی تو لیا ہے، فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف دشمنی کی تو کیا ہوا، زکوٰۃ کے پیسے ہی تو چوری کیے ہیں تو کیا ہوا، ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے تو کیا ہوا۔ القادرٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت پر لی تو کیا ہوا، بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کرپنجاب کی ہر نوکری، ہرعہدہ بیچا تو کیا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے