نواز شریف

عمران خان فراڈیا تو پہلے ہی تھا، اب دہشت گردی بھی سامنے آگئی، نواز شریف

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز دشریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے عمران خان ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو دہشتگردی بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت نے جے آئی ٹی بنائی جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ  اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑادہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا۔ یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر میاں نواز شریف نے  سوال اٹھایا کہ پیٹرول بم کس لیے پھینکے کہ پولیس والے جل کر مرجائیں؟ اونہوں نے کہا کہ اگر پولیس والے نہ بھاگتے وہاں سے تو کیا ہوتا؟ یہ کس نے سکھایا ہے کہ آپ پیٹرول بم پھینکیں؟ پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے