سعید غنی

سوائے ایم کیو ایم کے کوئی جماعت نئے صوبے کے حق میں نہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ میں نیا صوبہ بنانے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سوائے ایم کیو ایم کے کوئی جماعت نئے صوبے کے حق میں نہیں ہے۔  سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ  ہم نہیں چاہتے کراچی سمیت سندھ کے حالات خراب ہوں، اگر ایک گروپ غلط کر رہا ہے تو ہمارا فرض ہے اسے روکیں۔

واضح رہے کہ اس دوران سعید غنی نے مزید کہاکہ  اس دن اسمبلی میں ایم کیو ایم نے نہیں پی ٹی آئی نے ہنگامہ آرائی کی، ہم حکومت میں ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ خیال رہے کہ سعید غنی نے یہ بھی  بتایا کہ پنجاب میں 2 نئےصوبوں کی قراردادیں اتفاق رائے سے منظور ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے