مریم نواز

عمران اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر مرکزی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے ریٹائر ہو کر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعون وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو entertain کرنے کی خاطر یا ان کے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللہ تعالی کی قدرت کہ اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے