جہانگیر ترین

عمران اسماعیل اور علی زیدی بھی جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہوگئے

لاہور (پاک صحافت) عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی بھی جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے علیم خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے عشایئے میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، اس موقع پر سو کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں عمران خان کے قریب ترین سمجھے جانے والے سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل، فواد چوہدری، علی زیدی، عامر کیانی اور محمود مولوی بھی موجود تھے۔

سابق صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، خیبرپختونخوا سے اجمل وزیر، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی نئی جماعت میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے