عدم اعتماد کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہ سکتے۔ شیری رحمان

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اراکین کی جانب سے عدم اعتماد کے بعد عمران خان کے پاس وزیراعظم رہنے کا کوئی آئینی اور جمہوری جواز باقی نہیں رہتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر آئین کی اپنی مرضی سے تشریح نہیں کر سکتے، عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد عمران خان سابق وزیراعظم کہلائے گے، وفاقی وزیر کی ایسٹبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت ان کی مایوسی اور ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن پر غداری کے کیس کس بنیاد پر لگائے جائے گے؟ جس خط کی بنیاد پر غداری کے کیسز لگائے جائیں گے اس خط کو 17 دن جیب میں چھپا کے رکھنے کا ذمہ دار کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس اہلکار نے آپ کو “دھمکیاں” دیں آپ نے ان کو دعوت دے کر میزبانی کی اور عدم اعتماد کے بعد آپ کو یاد آیا کہ آپ کے خلاف سازش ہو رہی ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے