شہباز شریف

وفاقی کابینہ کی ہدایت پر لکھا گیا خط شریف خاندان کے میڈیا ٹرائل کی کوشش ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے متعلق وفاقی کابینہ کی ہدایت پر لکھا گیا خط سیاسی انتقام اور شریف خاندان کے میڈیا ٹرائل کی مذموم کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اٹارنی جنرل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے پاس جمع کروا چکا ہوں۔ میں نے کبھی بھی حلف نامے یا ضمانت کی خلاف ورزی نہیں کی، مجھے آپ کا خط بھجوانا غیر قانونی، غیر ضروری اور ناجائز ہے، اس خط کے سیاسی مقاصد ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ خط کے مندرجات کی روشنی میں اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کا حق رکھتا ہوں، اس خط کی بنیاد پر میرے خلاف توہین آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خط عدالتوں میں زیر التواء مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت معاملے پر خط لکھ کر توہین عدالت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے