پولیس

عام انتخابات کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ

راولپنڈی (پاک صحافت) 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے باون ،تریپن، چون، پچپن، چھپن اور ستاون میں فلیگ مارچ کیے گئے، اس کا مقصد الیکشنز 2024 کے پرامن انعقاد کے عزم کا اظہار ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 9 ہزار 500 سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی تعینات ہوگی۔

ترجمان کے مطابق شہر بھر کو سیکیورٹی گشت کے حوالے سے 280 کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایلیٹ کمانڈوز گشت کریں گے جبکہ پاک فوج اوررینجرزکوئیک رسپانس فورس بھی اہم مقامات پر پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

سی پی او کے مطابق پولنگ میٹیریل کی بحفاظت ترسیل کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے