مریم اورنگزیب

عام انتخابات کا انعقاد کسی کی دھونس اور دھمکی پر نہیں ہوگا۔ مریم اورنگزیب

لندن (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد کسی کی دھونس اور دھمکی پر نہیں ہوگا بلکہ اپنے مقررہ وقت پر ہی الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کوشش کررہے ہیں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے اور اس وقت حکومت کا تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے۔ سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام وہ کررہے ہیں جو سیاسی یتیم ہیں جبکہ عدم استحکام پھیلانے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں۔ وہ چاہتے ہیں اقتدار نہیں ہے تو خدا ناخواستہ ملک کو آگ لگا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کے پی کے اور پنجاب کے وسائل ہیں انہیں استعمال کررہے ہیں، جو لوگ حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں وہ ان کی اپنی انا اور تکبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے