صادق سنجرانی

عالمی طاقتیں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کروائیں۔ چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ اور اردن کے سفیر Maen Khreisat سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت فلسطین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، اسلامی ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اورہماری قدریں مشترک ہیں، پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خاصی اہمیت دیتا ہے۔

اردن کے سفیر نے فلسطینی عوام کے لیے اردن کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غزہ میں طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے اردن کی جانب سے ایک اسپتال قائم ہے، فلسطینی عوام سے اردن کی تاریخی وابستگی ہے۔

اردن کے سفیر نے کہا کہ اردن اور پاکستان کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات ہیں، پاک اردن تعلقات مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار سے جڑے ہیں۔

عراقی سفیر حامد عباس لفتہ نے کہا کہ عراق پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اقتصادی و تجارتی رابطوں کو مزید فروع دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے