شیری رحمان

عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی کا بیان عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے، عمران خان آج کل سابق آرمی چیف پر حکومت کے خلاف سازش کا الزام لگا رہے ہیں اور ان کے صدر کہہ رہے ہیں کہ سابق آرمی چیف نے ہی سینیٹ اور عام انتخابات میں ان کی مدد کی۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ تاخیر سے ہی لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے، پی ٹی آئی کو اس پر وضاحت دینی چاہیے، بلاول بھٹو نے پہلے دن ہی اسمبلی فلور پر کہا تھا کہ یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک طرف اسٹیبلشمنٹ پرالزام تراشی کررہے ہیں اور دوسری طرف انہیں سیاسی، انتظامی کردار ادا کرنے کا کہہ رہے ہیں، وہ اداروں کو سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے