فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ، حماس نے خیرمقدم کیا

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ، حماس نے خیرمقدم کیا

رام اللہ (پاک صحافت) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کا حکم دیا ہے جس کا حماس نے خیر مقدم کیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل کی سربراہی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ناصر الدین کو سونپی گئی ہے جب کہ ٹریبونل میں غرب اردن، القدس اور غزہ سے مجموعی طور پر 8 ججوں کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے الیکشن ٹریبونل کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹریبونل میں غرب اردن اور غزہ کی پٹی سے 8 جج شامل کیے گئے ہیں، ان میں جسٹس فايز حسين حماد، جسٹس محمود نمر أبو حصيرة، جسٹس باسم عبد الرازق أبو خصيب، جسٹس فطين عبد العزيز سيف جسٹس محمد سليمان الدحدوح، جسٹس ممدوح عليان جبر جسٹس مؤنس غسان أبو زينة اور جسٹس نادر عبد الجواد أبو عيشة شامل ہیں۔

فلسطین میں ‌الیکشن سے متعلق کیسز کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کی تجویز حال ہی میں مصر کی میزبانی میں ہونے والے فلسطینی مصالحتی مذاکرات کے دوران پیش گئی تھی جس پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران کا کہنا ہے کہ قاہرہ مذاکرات میں تمام جماعتوں نے الیکشن ٹریبونل کے قیام پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد صدر عباس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ایک خصوصی عدالت قائم کریں جو صرف انتخابات سے متعلق کیسز کو نمٹائے، ٹریبونل میں غزہ سے چار، غرب اردن سے چار اور القدس سے ایک جج کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے