شرجیل میمن

صرف پیپلزپارٹی کے پاس تمام مسائل کا حل ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صرف پیپلزپارٹی کے پاس تمام مسائل کا حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ سیکٹر میں کوئی بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، ہیلتھ سے بڑھ کر کوئی شعبہ نہیں، سڑکیں اور فلائی اوور بعد میں دیکھ لیں گے، ہماری لیڈرشپ علاج کیلئے باہر نہیں جاتی، آپ 3 دفعہ اقتدار میں آئے ایک بھی ہسپتال بنایا ہو۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ میں پیپلزبس سروس، پنک بس سروس شروع کی، خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی گئی، پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس پیپلزپارٹی نے شروع کی، حکومت سندھ نے الیکٹرک بس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، الیکٹرک بسیں ابھی ٹرائل کی بنیاد پر چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نفرت کی سیاست نہیں چاہتے، ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں، کوئی سیاسی جماعت ہمارے بارے میں بات کرے گی تو جواب دینگے، تمام نفرتوں کو بھلا کر ہم سب کو ساتھ بیٹھنا ہوگا، پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف بات کرنا ملک کیلئے بہتر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے