آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کیجانب سے پاکستان کے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے کیے گئے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے جون تک پاکستان کو 10 ارب ڈالر کی فنڈنگ سے آگاہ کر دیا، پہلی بار تمام اہداف کے حصول پر آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کافی ڈو مور کرچکا، کوئی ایسی شرط نہیں جس پر عملدرآمد نہ ہوا ہو۔ پاکستان نے مؤقف دیا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کرچکے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو اسٹاف لیول معاہدہ جلد سے جلد کرنے پر اصرار کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے قرض کے رول اوور نے زرمبادلہ ذخائر بہتر کر دیے، مزید رقم 800 ملین ڈالر مارچ میں آجائے گی۔ زر مبادلہ ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے