صدر عارف علوی

صدر عارف علوی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے دائر ہونے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ صدر مملکت کی جانبداری اور مس کنڈکٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دے، صدر مملکت عارف علوی اگر مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے جائیں تو انہیں عہدے سے برطرف کیا جائے۔ صدر مملکت جانبدار ہیں اور ملکی سربراہ کے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت اپنے عہدے پر غیرجانبداری سے کام نہیں کررہے، صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری سے انحراف برتتے ہوئے عہدے کا ناجائز استعمال کررہے ہیں۔ صدر عارف علوی اپنے دفتر کو تحریک انصاف کے حق میں استعمال کر رہے ہیں، صدر نے انتخابات کی تاریخ نہ دے کر اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

درخواست گزار کے مطابق صدر نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے معاملات پر سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیے، صدر مملکت نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کر کے اپنی جانبداری کا ثبوت دیا۔ شہری کی درخواست میں صدر عارف علوی ان کے سیکرٹری اور وزارت قانون و انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے