بھارتی جہاز

آسٹریلوی حکومت نے لگائی بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی

سڈنی {پاک صحافت} آسٹریلوی حکومت نے بھی کورونا وائرس میں اضافے کے باعث بھارت سے آنے والی براہ راست پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرے کے باعث سفری پابندیاں کم از کم 15 مئی تک نافذ رہیں گی۔ 15 مئی تک حالت ٹھیک نہ ہوئے تو پابندی میں توسیع کے امکان ہیں۔

آسٹریلیا نے پچھلے ہفتے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بھارت کا سفر کرنے والے شہریوں کی تعداد میں کمی کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ، کینیڈا، تھائی لینڈ، ایران، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات سمیت بنگلا دیش نے بھی کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا وبا نے خوفناک صورتحال اختیار کرلی ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، اس کے علاوہ اسپتالوں میں نہ صرف آئی سی یو بیڈز کی کمی کا سامنا ہے بلکہ آکسیجن کی بھی شدید قلت ہے اور روزانہ ہزاروں اموات ریکارڈ ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے