فواد چوہدری

اپوزیشن کو جیتنے کے لئے ہارس ٹرینڈنگ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پوری توانائی لگانے کے بعد بھی یوسف رضا  گیلانی  کی سیٹ نہیں جیت سکتی،  انہوں نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر پیشی پر کہا جاتا ہے آصف زرداری بہت بیمار ہیں عدالت نہیں آسکتے، یوسف رضا گیلانی کے لیے وہ سندھ سے پنجاب آئے، پیپلزپارٹی سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی سیٹ کیوں چاہتی ہے، ایسا کیا طریقہ اپنایا جائے گا کہ یوسف رضا گیلانی کی سیٹ جیتیں گے، ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ جاتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ  عمران خان نے شروع سے کہا سینیٹ الیکشن اوپن ہوں، پارٹی کو پتہ ہونا چاہیے کون ممبر کس کو ووٹ دے رہا ہے، شبلی فراز الیکشن لڑرہے ہیں بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو کہا ہے جو بھی سہولت چاہیے حکومت تیار ہے، الیکشن کمیشن کوجیسی بھی ٹیکنالوجی چاہیے فراہم کر سکتے ہیں، ہمارے پاس تمام ٹیکنالوجی موجودہے الیکشن کمیشن کودے سکتے ہیں، ٹیکنالوجی 100 فیصد میسر ہے، شفاف الیکشن ضروری ہیں، ہم چاہتے ہیں ایسے انتخابات ہوں جن پرکوئی انگلی نہ اٹھائے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھنڈیں گے جس سے ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے