بلاول بھٹو شہباز شریف

شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ذرائع کے مطابق  ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال کیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر گفتگو بھی کی۔ ن لیگ کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے