وزیراعظم شہباز شریف

شہبازشریف ایک مہینہ قیام کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے دورے کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں اور نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا، شہباز شریف نے لندن میں متعدد پارٹی میٹنگز میں بھی حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف وطن پہنچ کر اب مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور ان کے استقبال کے لئے پارٹی کے دیگر رہنماں سے بھی مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے