شوبز شخصیات ملالہ

شوبز شخصیات نے ملالہ کو کٹھ پتلی قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) شوبز شخصیات نے ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اسلام کی بنیادی اصولوں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اسے مغربی کٹھ پتلی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے معروف برطانوی فیشن میگزین ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں جبکہ ساتھ نبھانے کے لئے پارٹنرشپ بھی ہوسکتی ہے اور نکاح نامے پر دستخط کی کیا ضرورت ہے۔

پاکستان کی معروف شوبز شخصِات نے ملالہ کی اس بات کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اداکار فیروز خان نے ووگ میگزین کے سرورق کو شیئر کرتے ہوئے ملالہ کو  کٹھ پتلی قرار دیا۔ معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ’ہم مسلمان گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے، صرف امید کرتے ہیں اگر دین کا کلچر نہیں پسند تو دین کو ریپریزنٹ مت کریں۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے، کوئی مکمل نہیں‘۔

اداکارہ آمنہ بخاری نے کہا ہے کہ یہ شرم کی بات ہے، ملالہ نے خاندانی نظام کے بنیادی اصولوں کی نفی کی جسے اسلام نے لازمی قرار دیا ہے، جیسا کہ میں اپنی سابقہ کہانیوں میں ذکر کرچکی ہوں، ملالہ مغرب کے ہاتھوں میں کھیلنے والی کٹھ پتلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے